وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے عید کی نماز کہاں ادا کی؟

ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات نے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں نماز عید ادا کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں ماڈل ٹاؤن مسجد میں نماز عید ادا کی۔ اس دوران ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کےلیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
وزیراعظم نماز عید کے بعد لوگوں سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد دی، مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز بھی ان کے ہمراہ تھے۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عید کی نماز آبائی گاؤں عبدالخیل میں ادا کی اور تمام عالم اسلام کو عید کی مبارک دی۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لیاقت باغ راولپنڈی میں نماز عید ادا کی۔
Load/Hide Comments




