2 اور 3 اپریل کو بارش کا امکان

2 اور 3 اپریل کو بارش کا امکان
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 2 اور 3 اپریل کو بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خوش گوار رہنے کا امکان ہے۔

مضبوط مغربی ہواؤں کا سسٹم یکم اپریل سے ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

سسٹم کے اثرات یکم اپریل سے سندھ میں بارش کی صورت میں نظر آ سکتے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کی وجہ سے فی الحال تیز ہواؤں اور گرج چمک سے بارش کا امکان ہے اور اس کے قریب آنے پر مزید اس کی شدت کا اندازہ ہو سکے گا۔

یہ سسٹم ملک کے بالائی اور دیگر علاقوں پر 5 اپریل تک اثرانداز ہو سکتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں