شدید بارشوں میں 17 افراد جاں بحق، 56 زخمی، متعدد گھر متاثر

شدید بارشوں میں 17 افراد جاں بحق، 56 زخمی، متعدد گھر متاثر
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

صوبۂ خیبر پختون خوا میں 25 مارچ سے جاری بارشوں کے باعث مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بارشوں کے دوران گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 17 افراد جاں بحق جبکہ 56 افراد زخمی ہوئے، بارشوں کے باعث کم از کم 11 گھروں کو جزوی نقصان بھی پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بنوں، ایبٹ آباد، کوہاٹ، اپر دیر، باجوڑ، بٹگرام اور شمالی وزیرستان میں بارشوں کے باعث حادثات پیش آئے۔

پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ متاثرین کو فوری طور پر امدادی سامان فراہم کیا جائے۔

ادارے کے مطابق صوبے میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کے پیشِ نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں