مظفر گڑھ، شادی تقریب میں تلخ کلامی کے بعد تشدد، نوجوان جاں بحق

مظفر گڑھ کے علاقے روہیلانوالی میں شادی کی تقریب میں تلخ کلامی کے بعد تشدد سے نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس حکام کے مطابق شادی کی تقریب میں خواتین کے شامیانے میں داخل ہونے سے روکنے پر فریقین میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم اور اُس کے ساتھیوں نے نوجوان پر تشدد کیا، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Load/Hide Comments




