لاہور ہائیکورٹ نے دہرے قتل کیس میں سزائے موت، عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی

لاہور ہائیکورٹ نے دہرے قتل کیس میں سزائے موت اور عمر قید پانے والے تین ملزمان کی اپیلوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے انہیں کالعدم قرار دے دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل پر مشتمل دو رکنی بینچ نےفیصلہ سنایا۔
ملزمان پر 2012 میں خوشاب کے تھانے نوشہرہ میں قتل کا مقدمہ درج تھا۔
ٹرائل کورٹ نے 2016 میں دو ملزمان کو سزائے موت اور ایک ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی، لاہور ہائیکورٹ نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزمان کو بری کردیا۔
Load/Hide Comments




