مغربی ہواؤں کے باعث یکم سے 4 اپریل تک بلوچستان کے 26 اضلاع میں بارش متوقع

مغربی ہواؤں کے باعث یکم سے 4 اپریل تک بلوچستان کے 26 اضلاع میں بارش متوقع
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے داخل ہونے کا امکان ہے۔ یہ سسٹم یکم سے 4 اپریل تک برقرار رہ سکتا ہے اور بلوچستان کے 26 اضلاع میں یکم اپریل سے 4 اپریل تک وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے تحت ان اضلاع میں طوفان بھی متوقع ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ 

جبکہ پنجگور، کیچ، آواران، گوادر، پسنی، اورماڑہ، لسبیلہ، خضدار، خاران اور چاغی اس سسٹم کے زیر اثر رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے سسٹم کے زیر اثر علاقوں میں کوئٹہ، دالبندین، قلات، سبی، کوہلو، بارکھان اور نصیر آباد شامل ہیں۔ 

لورالائی، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات اور مستونگ بھی اس سسٹم کے زیر اثر علاقوں میں شامل ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں