کوئی کیس ایسا نہیں جس کے ملوث افراد پکڑے نہ گئے ہوں، طلال چوہدری

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی کیس ایسا نہیں، جس میں ملوث افراد پکڑے نہ گئے ہوں۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں ایک سال کے دوران اوور آل جرائم کم ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں جرائم کم ہوئے ہیں، بہت سی چیزوں میں بہتری آئی ہے، اس واقعےکی تفصیل بھی آپ کے سامنے رکھیں گے۔
وزیر مملکت داخلہ نے مزید کہا کہ اس طرح کی وارداتیں، اندھے قتل کیسز میں ملوث ملزمان پکڑے گئے ہیں، کچھ پولیس مقابلوں میں مارے گئے اور کچھ جیلوں میں قید ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کوئی کیس ایسا نہیں جس میں ملوث افراد پکڑے نہ گئے ہوں، اس واقعےمیں ملوث لوگوں کو بھی جلد پکڑ کر سامنے لائیں گے۔
Load/Hide Comments




