کراچی: صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمالیوں کے اہلخانہ کا احتجاج، حراست کے بعد رہا

اسکرین گریپ
اسکرین گریپ

کراچی میں وزارتِ خارجہ امور کے دفتر کے باہر صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کے اہلِخانہ نے احتجاج کیا جس کے دوران حراست میں لی گئی 5 خواتین سمیت 11 مظاہرین کو رہا کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مظاہرین کے قبضے سے لیا گیا سامان بھی واپس کر دیا گیا ہے، رہائی کے بعد تمام مظاہرین سامان سمیت ٹیپو سلطان تھانے سے روانہ ہو گئے۔

صبح لواحقین صومالی قزاقوں کی قید سے اپنے پیاروں کی رہائی کا مطالبہ لیے سڑکوں پر آئے تو پولیس فوری حرکت میں آ گئی اور مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور احتجاجی کیمپ اکھاڑ دیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے پیاروں کی باحفاظت بازیابی کے لیے پُرامن احتجاج کر رہے ہیں، ہم پر لاٹھی چارج کرنا اور ہمیں گرفتار کرنا افسوسناک عمل ہے۔

واضح رہے کہ 21 اپریل کو صومالی قزاقوں نے 10 پاکستانیوں سمیت 19 کریو ارکان کو اغواء کیا تھا اور رہائی کے لیے 30 لاکھ ڈالرز کا مطالبہ کیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں