احسن اقبال کا میڈ ان پاکستان کو عالمی سطح پر پہچان بنانے کا عزم

احسن اقبال کا میڈ ان پاکستان کو عالمی سطح پر پہچان بنانے کا عزم

وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈ ان پاکستان کو عالمی سطح پر پہچان بنانے کے عزم کا اظہار کردیا۔

اسلام آباد میں احسن اقبال کی صدارت میں وزیراعظم کے اگست 2025ء کے دورہ چین کے طے شدہ ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔

اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ چین کے ساتھ مل کر آئی ٹی شعبےکی استعداد بڑھا رہے ہیں، نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہے، جدید ہنر کی تربیت یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین کےتعاون سےگرین پاکستان منصوبے شروع کر رہے ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ملکوں میں شامل ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ 1000طلبا کو زرعی تربیت کے لیے چین بھیجا گیا، معاشی استحکام کے لیے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اُڑان پاکستان پروگرام معیشت کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو رہا ہے، میڈ ان پاکستان کو عالمی سطح پر پہچان بنائیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں