عظمیٰ بخاری نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ویڈیو لنک بیان پر جرح کے لیے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی۔
عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں جسٹس سید شہباز علی رضوی کل درخواست کی سماعت کریں گے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار پبلک آفس ہولڈر ہے، جس کی جان کو خطرہ ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست گزار کے بیان پر جرح ویڈیو لنک پر کروانے کا حکم دے۔
Load/Hide Comments




