دیامر میں کلاؤڈ برسٹ سے 15 مقامات شدید متاثر، 3 سیاح جاں بحق ہوئے: ڈپٹی کمشنر

دیامر میں کلاؤڈ برسٹ سے 15 مقامات شدید متاثر، 3 سیاح جاں بحق ہوئے: ڈپٹی کمشنر
دیامر میں کلاؤڈ برسٹ سے 15 مقامات شدید متاثر،  3 سیاح جاں بحق ہوئے: ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر دیامر عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ دیامر میں کلاؤڈ برسٹ سے 15 مقامات شدید متاثر ہیں۔

چلاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابو سر سے نیچے تھک کے مقام پر کلاؤڈ برسٹ ہوا ہے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بابو سر روڈ کو بند ہو گیا ہے۔

 عطاء الرحمان نے کہا کہ 3 سیاحوں کی لاشیں ملی ہیں، ایک معمر شخص شدید زخمی حالت میں ملا ہے، 7 سے 8 کلو میٹر روڈ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے، 10 سے 15 گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مقامی لوگوں نے بھی سیاحوں کو ریسکیو کیا ہے، قدرتی آفت سے بجلی اور فائبر آپٹک لائن متاثر ہوئی ہیں، مواصلاتی نظام متاثر ہونے سے رابطوں میں دشواری کا سامنا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ناران سے بھی بابو سر روڈ کو کھولنے کی کوشش کریں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں