اب جو آپریشن ہوگا اس میں کوئی سیاسی جماعت آئی تو رگڑ دیا جائے گا، فیصل واوڈا

اب جو آپریشن ہوگا اس میں کوئی سیاسی جماعت آئی تو رگڑ دیا جائے گا، فیصل واوڈا
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا  نے کہا ہے کہ اب جو آپریشن ہوگا اس میں کوئی سیاسی جماعت آئی تو رگڑ دیا جائے گا۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  فیصل واوڈا نے کہا کہ اتحاد کی ضرورت ہے، جنگیں جیتی جاتی ہیں تو فوج جیتی ہے، ہماری فوج نے جنگ جیتی بھی ہے، قوم اختلافات ختم کرکے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، آپ اس پر سیاست کریں گے تو اس سے دشمن کی پراکیسز کی مدد کریں گے، آج آپ پھر اختلافات دکھا رہے ہیں، یہ وقت اتحاد کا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنا پروگرام منسوخ کیا، پنجاب حکومت نے ایک دن کا سوگ منایا، تحریک انصاف سے توقع تھی کہ وہ ہڑتال منسوخ کرکے اچھا تاثر دے گی، تحریک انصاف کی ہڑتال ہوگئی مگر کسی کو پتا ہی نہیں تھا۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ دکانیں تو ہر اتوار کو بند ہوتی ہیں وہ تو اگلے اتوار کو بھی بند ہوں گی، مذاق ہو رہا ہے مذاکرات کے لیے تحریک انصاف والے سنجیدہ ہی نہیں ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں