میری برداشت ختم ہو گئی میں اب سے پارلمانی پارٹی کا حصہ نہیں، جنید اکبر

میری برداشت ختم ہو گئی میں اب سے پارلمانی پارٹی کا حصہ نہیں، جنید اکبر
میری برداشت ختم ہو گئی میں اب سے پارلمانی پارٹی کا حصہ نہیں، جنید اکبر

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ میری برداشت ختم ہوگئی ہے، اسپیکر سے کل بات کروں گا آج کے بعد میں آزاد پوزیشن میں ہوں گا، اسپیکر کو خط لکھوں گا کہ پی ٹی آئی سے الگ نشست دیں۔

پارلیمانی پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں پی ٹی آئی خیبرپختون خوا کے صدر جنید اکبر نے پیغام دیا کہ آج کے بعد پارلیمانی کمیٹی کا حصہ نہیں ہوں، پارلیمانی لیڈر سمیت کسی کو نہیں مانتا۔

جنید اکبر کا کہنا تھا کہ یہ کونسا طریقہ ہے؟ کہ ہر دن لوگ بات کرتے ہیں، ہماری شرافت کو غلط سمجھا جارہا ہے، جنید اکبر نے آڈیو میں ہونے والی اپنی گفتگو کی تصدیق کردی۔

انہوں نے کہا کہ میری برداشت ختم ہو گئی میں اب سے پارلمانی پارٹی کا حصہ نہیں، میں اب سے نہ چیف وہپ کو مانتا ہوں نہ ہی پارلیمانی لیڈر کو مانتا ہوں۔

جنید اکبر نے کہا کہ میں رمضان میں بولا تھا بجٹ میں بات کی، اب بولنے کی کوشش کی لیکن موقع نہ دیا گیا، ہم کیا یہاں چھولے کھانے آتے ہیں ہر بات پر چند لوگوں نے ہی بولنا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ چیف وہپ کون ہوتا ہے فیصلے کرنے والا کہ روزانہ کون بولے گا، کوئی طریقہ ہے کوئی انسانیت ہے آپ لوگوں میں، یہ کیا طریقہ ہے کہ وہ بولیں گے اور ہم ڈیسک بجائیں گے۔

جنید اکبر نے کہا کہ کسی میں ہمت نہیں دہشت گردی پر پوچھ سکے ایوان میں محسن نقوی کیوں نہ آئے، اتنی ہمت نہیں کہ سچ بولیں اور روزانہ چہرے دکھانے آ جاتے ہیں۔

جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ آج سے اس پارلیمانی پارٹی کا حصہ نہیں اور نہ ہی اپ لوگوں کا حصہ ہوں، میں آزاد حیثیت سے آگے بڑھوں گا میں اسپیکر سے بات کروں گا اب مجھے آپ کے ساتھ بیٹھنا نہیں، میرا خیال ہے کہ میرے اپنے لوگ مجھے نہیں بولنے دیتے، یہ سب درباری ہیں ہمیں بولنے کا موقع تک نہیں دیتے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں