سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں جدید ایگزام سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ، ای مارکنگ اور ڈیجیٹلائزیشن کی منظوری کی تیاری

سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں جدید ایگزام سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ، ای مارکنگ اور ڈیجیٹلائزیشن کی منظوری کی تیاری
وزیرِ جامعات و تعلیمی بورڈز محمد اسماعیل راہو---فائل فوٹو
وزیرِ جامعات و تعلیمی بورڈز محمد اسماعیل راہو—فائل فوٹو

سندھ حکومت نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں جدید ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کے امتحانی نظام کے نفاذ کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے وزیرِ جامعات و تعلیمی بورڈز محمد اسماعیل راہو نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے نمائندوں سے ملاقات کی جس میں ای مارکنگ، ڈیجیٹلائزیشن اور امتحانی نظام کی استعداد کار بڑھانے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

وزیرِ جامعات محمد اسماعیل راہو نے اے ڈی بی کے نمائندوں کو بتایا کہ روایتی امتحانی طریقۂ کار کے بجائے ای مارکنگ متعارف کروائی جا رہی ہے جبکہ منصوبے کی منظوری کے لیے تجاویز سندھ کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی ماہرین متعلقہ عملے کو خصوصی تربیت فراہم کریں گے۔

محمد اسماعیل راہو نے یہ بھی بتایا کہ منصوبے کے تحت اسکینرز، کٹنگ مشینیں، سرورز اور دیگر جدید آلات فراہم کیے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق چیئرمین انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو کو اس منصوبے کا فوکل پرسن نامزد کر دیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں