کراچی: ایف بی آر انسپکٹر کو زخمی کرنے کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت منظور

کراچی کی سیشن عدالت نے ایف بی آر انسپکٹر کو زخمی کرنے کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔
سیشن جج جنوبی نے جھگڑے کے دوران ایف بی آر انسپکٹر شاہ میر لاشاری کے زخمی ہونے کے مقدمے میں ملزم آغا شہیر کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے ملزم کو ڈیڑھ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
ملزم کے وکیل وزیر کھوسو نے مؤقف اختیار کیا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق زخمی ایف بی آر انسپکٹر شاہ میر کو دو گولیاں لگی ہیں، جبکہ جائے وقوعہ سے صرف ایک گولی کا خول برآمد ہوا ہے۔
عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ مدعی مقدمہ نے ملزم آغا شہیر کی ضمانت کی مخالفت نہیں کی اور نہ ہی اس پر کوئی اعتراض اٹھایا۔
پولیس کے مطابق 22 اپریل کو کلفٹن میں پیش آنے والے واقعے کے دوران آغا شہیر کی مبینہ فائرنگ سے ایف بی آر انسپکٹر شاہ میر لاشاری زخمی ہوئے تھے۔
Load/Hide Comments




