کارگو طیارہ حادثے کے ایئرکرافٹ انجینئر نے اہل خانہ سے آخری بات میں کیا بتایا؟

کارگو طیارہ حادثے کے ایئرکرافٹ انجینئر نے اہل خانہ سے آخری بات میں کیا بتایا؟
کارگو طیارہ حادثے کے ایئرکرافٹ انجینئر نے اہل خانہ سے آخری بات میں کیا بتایا؟

بحیرہ عرب میں گزشتہ روز نجی کمپنی کے کارگو طیارے کے حادثے میں جاں بحق ایئرکرافٹ انجینئر محمد عارف صدیقی کے گھر رشتہ داروں اور دوستوں کی آمد جاری ہے۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں محمد عارف صدیقی کے بیٹے کا کہنا تھا کہ والد کی میری والدہ سے آخری بات چیت کل شام 5 بجے ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ والد نے رات ساڑھے نو بجے تک کراچی پہنچنے کا بتایا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات کراچی سے 155 میل مغرب میں اورماڑا کے قریب سمندر پر نجی کمپنی کا کارگو طیارہ ریڈار سے غائب ہوکر لاپتہ ہوگیا تھا۔

لاپتہ کارگو طیارے کا ملبہ آج اورماڑہ کے ساحل سے 53 نوٹیکل میل جنوب سے مل گیا ہے۔ پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے سمندر میں 12 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن میں ملبہ تلاش کیا۔

لاپتہ طیارے نے شام 7 بج کر 12 منٹ پر اڑان بھری تھی، جس نے 9 بج کر 20 منٹ پر کراچی میں لینڈ کرنا تھا۔ طیارہ 34 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے لاپتہ ہوا تھا۔

اطلاعات کے مطابق طیارے میں 5 افراد سوار تھے جن میں ایئرکرافٹ انجینیئر محمد عارف صدیقی کے علاوہ پائلٹ محمد رضوان ادریس، فرسٹ آفیسر فیصل محمود جتوئی، لوڈ ماسٹر محمد توفیق خان اور ایئرکرافٹ انجینیئر محمد حامد شامل تھے۔

طیارہ ضروری مرمت کیلئے شارجہ گیا تھا، کارگو طیارہ KTA1732، بوئنگ 400-737، رجسٹریشن AP-BOI، شارجہ سے کراچی آرہا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں