بلوچستان کے 5 ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے

بلوچستان کے 5 ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے

بلوچستان کے 5 ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیوکی مہم کل ( پیر) سے شروع ہوگی۔

بوسٹر ڈوز مہم کے دوران 3 لاکھ 78 ہزار بچوں کی پولیو سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔

کوآرڈینیٹر ایمرجینسی آپریشن سینیٹر انعام الحق کے مطابق مہم کوئٹہ بلاک کے اضلاع کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین اور برشور میں چلائی جائے گی۔

پولیو مہم کے دوران اسکولوں اور مدارس میں 5 سے 10 سال کی عمر کے بچوں کی ویکسینشن ہوگی۔

مہم میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے انجکشن لگانے کے علاوہ قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

افغانستان میں پولیو کیسز اور کوئٹہ بلاک میں وائرس کی موجودگی کے باعث بوسٹر مہم چلائی جارہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں