آبی پرندوں کے شکار کا شیڈول جاری، روزانہ 5 پرندوں کی حد مقرر

آبی پرندوں کے شکار کا شیڈول جاری، روزانہ 5 پرندوں کی حد مقرر
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا نے آبی پرندوں کے شکار کا شیڈول جاری کر دیا۔ 

پشاور سے صوبائی محکمہ جنگلی حیات کے مطابق 15 فروری تا 15 مارچ تک صرف ہفتہ، اتوار کو آبی پرندوں کے شکار کی اجازت ہوگی۔ 

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق روزانہ شکار کی حد 5 آبی پرندوں تک مقرر کی گئی ہے، ڈیمز، جھیلوں اور دیگر ساکن آبی ذخائر میں پرندوں کے شکار پر پابندی ہوگی۔ 

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق طلوع آفتاب سے پہلے اور غروب آفتاب کے بعد بھی شکار پر پابندی ہوگی۔ پرندوں کے شکار کیلئے کال برڈز اور دیگر الیکٹرانک آلات کا استعمال ممنوع ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں