فضل الرحمان نے عالمی حالات کے باعث مہنگائی کیخلاف تحریک کی کال مؤخر کردی

فضل الرحمان نے عالمی حالات کے باعث مہنگائی کیخلاف تحریک کی کال مؤخر کردی
فضل الرحمان نے عالمی حالات کے باعث مہنگائی کیخلاف تحریک کی کال مؤخر کردی

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عالمی حالات کی وجہ سے مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کی کال مؤخر کردی ہے۔ 

لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ دنیا کے حالات نے اس وقت اضطراب پیدا کر رکھا ہے۔ 

سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کبھی بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، صوبوں کی خودمختاری کی بات کرتے ہیں۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ ملک میں ایسا الیکشن ہونا چاہیے جو حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمانی کرے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں