کراچی: بلدیہ کے گھر سے ملی نوجوان کی لاش کا کیس حل، باپ بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا

کراچی: بلدیہ کے گھر سے ملی نوجوان کی لاش کا کیس حل، باپ بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن گلشنِ غازی میں گھر سے نوجوان کی لاش ملنے کے کیس میں پیشرفت ہوئی ہے، باپ بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق والد نے نافرمانی پر بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان چھ سات روز سے گھر سے غائب تھا اور اہلِخانہ اس کو تلاش کر رہے تھے، گزشتہ روز گھر آنے پر والد نے بیٹے پر تشدد کیا۔

پولیس کے مطابق والد کے تشدد سے بیٹا جاں بحق ہو گیا تھا۔

واقعہ گزشتہ شام پیش آیا تھا جس کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش جاری تھی، اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر لاش تحویل میں لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق صوابی سے ہے، مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بیٹا نشے کا عادی تھا۔۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں