اسکردو جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، انجن کو شدید نقصان

اسکردو جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، انجن کو شدید نقصان
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسکردو کے لیے روانہ ہونے والی نجی ایئر لائن کی پرواز ٹیک آف کے دوران پرندے سے ٹکرا گئی۔

ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق پرواز پی کے 455 میں 170 مسافر سوار تھے، پرندہ ٹیک آف کے دوران طیارے سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں ایئر بس 320 کے انجن نمبر 2 کو شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کے بلیڈ بھی ٹوٹ گئے۔

واقعے کے بعد تمام مسافروں کو ایئر پورٹ لاؤنج منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق طیارے کی مرمت کا کام جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں