کراچی: ڈیفنس میں تشدد کا واقعہ، فیملی کو صلح پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

ڈیفنس کراچی میں تشدد کے شکار بہن اور بھائی کو صلح پر مجبور کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ڈیفنس کراچی میں تشدد کا شکار بننے والی فیملی کو دھمکی ملنے لگی ہیں، متاثرہ فیملی نے فلیٹ سے سامان دوسری جگہ منتقل کردیا۔

خیابان بخاری ڈیفنس میں جارح خاتون نے بہن اور بھائی پر تشدد کیا اور اس معاملے میں باوردی پولیس اہلکاروں نے سہولت کاری کی۔

پولیس اہلکاروں نے تشدد روکنے کے بجائے جارح خاتون کی حوصلہ افزائی کی، شواہد چھپانے کےلیے سادہ لباس شخص نے پولیس اہلکار کی سرکاری بندوق سے کیمرا توڑا۔

ذرائع کے مطابق جارح خاتون ماضی میں بھی متاثرہ فیملی سے جھگڑا کرتی رہی ہے اور اب انہیں صلح پر مجبور کیے جانے لگا ہے۔ متاثرہ خاندان نے 27 مارچ کو بھی تھانے میں درخواست دی تھی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق آخری جھگڑا 21 اگست کی رات سوا 12 بجے ہوا تھا، پولیس نے اُلٹا تشدد کے شکار دونوں بہن بھائیوں کو گرفتار کیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں